سکی کناری پراجیکٹ کے پاکستانی عملے کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لگوا دی گئی ہے ، چینی سفیر

پیر 27 ستمبر 2021 15:46

سکی کناری پراجیکٹ کے پاکستانی عملے کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لگوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تمام پاکستانی عملے کو ویکسین کی پہلی خوراک لگوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تیز رفتار سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ چین کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں کامیابی کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :