آپ کو بھارت سے ابھی ڈنڈے نہیں پڑے، سوشل میڈیا صارف کی ماہرہ خان کی ٹرولنگلہل

آپ کو اپنی امّی سے ڈنڈے پڑے ہوتے تو اس طرح کی بکواس نہ کرتے،اداکارہ کا جواب

پیر 27 ستمبر 2021 21:40

آپ کو بھارت سے ابھی ڈنڈے نہیں پڑے، سوشل میڈیا صارف کی ماہرہ خان کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستانی سٴْپراسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا صارف کے ٹرول کرنے پر اٴْسے کرارا جواب دے کر چپ کروا دیا۔

(جاری ہے)

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جو کہ ماہرہ کے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ پر سخت ردِعمل کے بارے میں ہے۔ماہرہ خان کی ایک انسٹا گرام پوسٹ پر اٴْنہیں بالی ووڈ میں کام کرنے پر ٹرول کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’آپ کو بھارت سے ابھی ڈنڈے نہیں پڑے۔‘جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’آپ کو اپنی امّی سے ڈنڈے پڑے ہوتے تو اس طرح کی بکواس نہ کرتے۔‘

متعلقہ عنوان :