سعودی عرب، 2 افراد گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد

منگل 28 ستمبر 2021 14:36

سعودی عرب، 2 افراد   گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) سعودی عرب کے دارالحکومت  ریاض  کی  پولیس نے 2 افراد   کوگرفتار   کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور منشیات   برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی  خبر رساں ادارے   نے   پولیس  ترجمان میجر خالد الکریدیس  کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ   پولیس نے کارروائی کے دوران 2  سعودی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 27 مختلف قسم کے ہتھیار، 373 گولیاں، 2 کلو حشیش، 410 نشہ آور گولیاں، جعلی نوٹ اور  73 موبائل برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان  سے تفتیش جاری ہےاور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔