شمالی کوریا کا پابندی کے باوجود ایک اور میزائل تجربہ

جنوبی کوریا کی اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود ہتھیاروں کی تیاری کے تجربات پر تنقید

منگل 28 ستمبر 2021 18:06

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کرکے اقوام متحدہ میں ان کے سفیر نے میزائل تجربات کو اپنا حق قرار دیتے ہوئے ہتھیاروں کی تیاری کا دفاع بھی کیا۔عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے ایک بار پھر جنگی ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے تاہم شمالی کوریا نے اس تجربے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا ہے کہ یہ تجربہ کس قسم کے ہتھیار کا تھا۔

ادھر شمالی کوریا کے سخت ترین حریف ملک جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود ہتھیاروں کی تیاری کے تجربات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ علی الصبح ایک کھلے سمندر میں کیا گیا جس میں داغے گئے ’’پروکٹائل‘‘ نے ہدف کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جاپان نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے جو پروکٹائل تجربہ کیا ہے وہ دراصل بیلسٹک میزائل تھا جس کی تیاری پر اقوام متحدہ نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

شمالی کوریا کے اقوام متحدہ میں سفیر نے اس تجربے سے کچھ دیر قبل ہی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب میں کہا کہ ان کے ملک کو دشمن کی پالیسیوں کی وجہ سے اپنے دفاع کے لیے ہتھیاروں کے تجربات کا پورا حق حاصل ہے۔دریں اثناء قومی سلامتی کونسل اجلاس میں ہی جنوبی کوریا کی حکومت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک ایسے وقت میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا گیا جب جزیرہ نما کوریا میں پہلے ہی عدم استحکام ہے۔

متعلقہ عنوان :