حب ،ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف انتظا میہ کی کارروائی

متعدد دکانداران پر جرمانہ ، نا جائز تجاوزات کو قبضے میں لیکر ضبط کرلیا گیا

منگل 28 ستمبر 2021 20:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) حب میں ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف انتظا میہ کاروائی ،متعدد دکانداران پر جرمانہ ، نا جائز تجاوزات کو قبضے میں لیکر ضبط کرلیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ (ر) محمد احمد ظہیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ اے سی آفیس مرتضیٰ شیخ دفعدار لیویز فورس حب بہار علی موندرہ اور میونسپل کارپوریشن حب کے آفیسر عرفان نے لیویز اہلکاروں اور میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ہمراہ حب شہر کی مختلف با زاروں میں ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اس دوران انہوں نے متعدد دکانوں، سبزی پھل اور مچھلی فروشوں پرگرانفروشی پر جرمانہ عائد کیا اور ناجائز تجاوزات ختم کرکے اور سامان کو قبضے میں لیکر ضبط کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :