شنیرا چہلم کے جلوس کے دوران کچرا اکٹھا کرنے والے شہری کی معترف

جمعرات 30 ستمبر 2021 22:55

شنیرا چہلم کے جلوس کے دوران کچرا اکٹھا کرنے والے شہری کی معترف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم لاہور میں چہلم کے جلوس کے دوران کچھ لوگوں کی مدد سے سڑک سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے والے شہری سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔لاہور میں چہلم کے جلوس کے دوران کچھ لوگوں کی مدد سے سڑک سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے والے شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، جسے کئی سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سراہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں ایک سینئر سیٹیزن کو حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر لاہور شہر میں نکلنے والے جلوس میں کچھ لوگوں کی مدد سے سڑک کے کنارے سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر اپنی کار کی ڈگی میں جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شنیرا اکرم نے ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کرنے والے اس شخص کی وائرل ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ اقدام دیکھ کر اچھالگا لیکن ساتھ ہی افسوس بھی ہوا کہ انہیں یہ قدم اٹھا نے میں پہل کرنی پڑی۔‘جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس ذمہ دار شہری کی وائرل ویڈیو دیکھ کر اسے’ بادشاہ ‘ قرار دے دیا ہے۔