سعودی عرب کی منظور شدہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والوں کی عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد
مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ میں داخلے اور نماز ادائیگی کی بھی اجازت نہیں ملے گی، نئے فیصلے کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہو گا
محمد علی اتوار 10 اکتوبر 2021 01:01
(جاری ہے)
سعودی عرب کی منظورہ شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والے عازمین پر مزید پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ آئندہ سے مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ میں داخلے اور نماز ادائیگی کی اجازت بھی مشروط کردی گئی ہے، اب ان دونوں مقدس مقامات پر صرف ان ہی عازمین اور زائرین کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے مملکت میں منظورشدہ کرونا وائرس کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے، ان کے نام وزارت صحت کی ’’توکلنا" ایپلی کیشن پر ظاہر ہونے چاہییں۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ جن لوگوں نے پہلے ہی عمرہ ادائیگی کی اجازت حاصل کر لی ہے، انہیں مکہ یا مدینہ میں ، نماز یا مناسک ادا کرنے کا اجازت نامہ مل چکا ہے، ان لوگوں نے اگر ابھی تک ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ہیں،تو انھیں اپنے اجازت کی تنسیخ سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویتی ہوائی جہازمیں سوار خواتین مسافرآپس میں لڑپڑیں، پروازکی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.