خیبرپختونخوامیں 24گھنٹوں کے دوران101,564شہریوں کی کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے،محکمہ صحت

جمعہ 15 اکتوبر 2021 15:05

خیبرپختونخوامیں 24گھنٹوں کے دوران101,564شہریوں کی کورونا سے بچاو کی ویکسی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) خیبرپختونخوامیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران101,564شہریوں کی کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن کی گئی جبکہ اب تک صوبے میں کل14,429,716شہریوں کی کامیابی سے ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران39,599شہریوں کوویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جبکہ پہلی ڈوذ لگانے والوں کی کل تعدادصوبے میں9,956,744ہے،اسی طرح صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران61,965شہریوں کو دوسری ڈوز لگائی گئی جبکہ دوسرے ڈوذ لگانے والوں کی کل تعداد صوبے میں4,471,702ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کو اب تک کورونا ویکسین کی19,469,120ڈوزز موصول ہو چکی ہیں،صوبے میں ویکسی نیشن سہولیات کی تعداد1014،ٹوٹل کورونا ویکسی نیشن سنٹرز 980،ٹوٹل کورونا ماس ویکسی نیشن سنٹرز34جبکہ ٹوٹل ویکسی نیشن موئل ونز کی تعداد78ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک صوبے کی43.38فیصد آبادی کوکورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے جبکہ صوبے میں1ڈوز ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ افراد کی تعداد89فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح صوبے میں12سال سے اوپر1ڈوذ ویکسی نیٹڈافراد کی تعداد40.28فیصداورسیکنڈڈوزفل ویکسینیٹڈ12سال سے اوپر افراد کی تعداد21.64فیصد ہو گئی،اسی طرح صوبے میں18سال سے اوپر 1ڈوذ ویکسینیٹڈ افرادکی تعداد49.57فیصد اورسیکنڈڈوز فل ویکسینیٹڈ18سال سے اوپر افراد کی تعداد26.95فیصد ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :