ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:32

ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر میں تعینات 100 انسپکٹرزکے تقرر و تبادلوں کے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ملک بھر میں تعینات افسران کے تقرر وتبادلوںکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق انسپکٹرزکے بین الصوبائی تبادلے کیے گئے ہیں۔سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں تعینات انسپکٹرزکے باہمی تبادلے کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائوتھ ،نارتھ ،سائبر کرائم،سی سی ڈبلیو اور ایف آئی اے انٹرپول رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔احکامات کے مطابق ضرری محکمانہ کارروائی کے بعد عملدرآمد رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :