Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں سجادیا گیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:04

وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیؐکی تیاریوں کے سلسلے میں سجادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا اور کہا کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو، ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ؐ نے لوگوں کو متحد کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عمران خان کے گھر چراغاں دیکھا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات