پشاورکے3تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد91ہو گئی،ہسپتال انتظامیہ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:26

پشاورکے3تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد91ہو گئی،ہسپتال انتظامیہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) پشاورکے3تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد91ہو گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت49ڈینگی کے مریض ذیر علاج ہیں، ہسپتال میں20خواتین اور 29مرد شامل ہیں ذیادہ تر مریضوں کا تعلق پشاور کے ملحقہ علاقوں سے ہے جن میں تہکال اکیڈمی ٹاون  سفید ڈھیری دانش آباد سربنداور ضلع خیبر وغیرہ سے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  ڈینگی  کے 7مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 797ٹیسٹ کئے گئے جس میں361مثبت اور436منفی ٹیسٹ آئے،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی کے24مریض زیر علاج ہیں،ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے7مریضوں کو داخل جبکہ3مریض کوڈینگی وائرس سے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے540ٹیسٹ کئے گئے جس میں173مثبت آئے،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو خصوصی نگہداشت کے تحت سیفٹی نیٹ میں رکھا گیا ہے۔

اسی طرح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈ نگ ہسپتال میں ڈینگی کے18مریض زیر علاج ہیں ایل آر ایچ میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے30سے زائد بیڈز مختص ہیں، ضرورت پڑنے پر ڈینگی کے مریضوں کیلئے مزیدبیڈز مختص کر سکتے ہیں،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو خصوصی نگہداشت کے تحت سیفٹی نیٹ میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :