مکوآنہ‘ حادثات کے تین مختلف واقعات میں دوافراد جاں بحق ‘ دو شدید زخمی

پیر 18 اکتوبر 2021 11:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) حادثات کے تین مختلف واقعات میں دوافراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور ٹریلر کے درمیان تصادم۔ ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی ہو گیا موٹر سائیکل اور ٹریلر کے درمیان تصادم۔ ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق نذر ایئرپورٹ چوک جھنگ روڈ فیصل آباد میں موٹر سائیکل اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں بابر حسین ولد حسین عمر 30سال زخموں کی تاپ نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ اشفاق ولد مشتاق عمر 23سال شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے ریسکیو ٹیم کے حوالے کر دیا گیانا معلوم موٹرسائیکل سوارنے سائیکل سوار کو ہٹ کیا اور فرارہو گیا جس وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق بھٹی والا پانی والی ٹینکی جھمرہ روڈ کے قریب میں نا معلوم موٹرسائیکل سوارنے سائیکل سوار کو ہٹ کیا اور فرارہو گیا جس کے نتیجے میں دانیال مسیح ولد داہاں مسیح عمر 35سال جو کہ محلہ رحمان پورہ نمبر 2کا رہائشی تھا موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جس کی نقش کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیاٹرین میں سفر کے دوران نامعلوم افراد نے نامعلوم تیز آلہ سے شخص کا گلا کاٹ دیا۔

(جاری ہے)

جس کوتشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق عبداللہ پور پل جڑانوالہ روڈ کے نیچے ٹرین میں سفر کے دوران نامعلوم افراد نے نامعلوم تیز آلہ سے شخص کا گلا کاٹ دیا۔ جس کا نام وقاص پطرس ولد پطرس مسیح عمر 25سال جس کا ایڈریس گوجرانوالہ کا ہے کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا-