چین، سی پی سی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا اجلاس نو مبر میں منعقد ہو گا

پیر 18 اکتوبر 2021 18:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیاسی بیورو نے پیر کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس کی صدارت سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس آٹھ سے گیارہ نومبر تک منعقد ہوگا۔علاوہ ازیں،سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کی سو سالہ جہدوجہد کے اہم ثمرات اور تاریخی تجربات کی قرارداد کا مسودہ بھی سنا گیا۔یہ مسودہ کل رکنی اجلاس میں نظرثانی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :