ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے عمان کو شکست دیدی

عمان کی ٹیم 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی، شکیب الحسن کو عمدہ آل رانڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:47

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں کم بیک کیا، عمان کی ٹیم 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی، شکیب الحسن کو عمدہ آل رانڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ورز العمارات گرانڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ پہلے رانڈ کے گروپ بی میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 153 رنز بنا کر آٹ ہو گئی، محمد نعیم نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگز کھیلی، شکیب الحسن 42 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کپتان محموداللہ 17 رنز بنا سکے، بلال خان اور فیاض بٹ نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں عمان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز ہی بنا سکی، جتندر سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ذیشان مقصود 12 رنز بنا سکے، مستفیض الرحمان نے 4 اور شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔