ضلع فیصل آباد کے مزدوروں اور انکے اہل خانہ کو ایک کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگی کردی گئی
بدھ 20 اکتوبر 2021 21:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیر مزدوروں کو جوابدہ ہوں۔اقتدار میں آئے تو تمام سرکاری ادارے مسائل کی آماجگاہ تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مسائل کے جلد حل کیلئے محکمہ لیبر کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں اورایسا سسٹم بنا رہے ہیں جو لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی،ورکرز ویلفیئر فنڈ کو وفاق سے پنجاب منتقل کرایا۔محکمہ لیبر مزدوروں کے خون پسینے کے پیسے کی امین ہے۔سابقہ حکومتوں نے مزدوروں کا استحصال کیا۔مزدور کارڈ پروگرام لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انتہائی اہم اقدام ہے اس انقلابی پروگرام کے تحت بینک آف پنجاب 11 لاکھ مزدوروں کو مزدور کارڈ بنا کر دیگا اورتمام رجسٹرڈ مزدوروں کے بینک اکاونٹ کھلیں گے جس کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی سے کم از کم اجرت کے قانون پر سو فیصد عمل درآمد ہوگا۔صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ 3 سالوں میں 3 لاکھ مزدور رجسٹرڈ کئے اور اتنے ہی مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ جن بھٹوں پرباالخصوص خواتین مزدوروں کیلئے واش روم اور صاف پانی کا انتظام نہیں ہوگا انہیں سیل کر دیا جائے گا۔محکمہ صنعتی علاقوں میں وویمن لیبر ہاسٹل بنائے گاجبکہ خواتین کیلئے موٹر سائیکل سکیم پر کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورکرز پرافٹ پارٹی سیپیشن فنڈ ایکٹ صوبہ میں نافذ ہو گیا ہے،بل کی منظوری کے بعد انڈسٹری سے تقریباً 25 ارب روپیہ محکمہ کو موصول ہوگا جومزدوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔صوبائی وزیر لیبر نے فیصل آباد میں محکمہ لیبر کا زونل آفس قائم کرنے کا اعلان کیا۔تقریب سے صوبائی وزیر کالونیز وکلچر نے خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے فیصل آباد کی بند صنعتیں دوبارہ چلنی شروع ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وباء کے دوران بھی صنعتیں رواں دواں رہیںفیصل آباد میں مزدور کم ہیں اور روزگار کے مواقع زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فروری 2022 تک ہر شخص کا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہو گاطالب علموں کو میٹرک کے بعددس سال کیلئے بلا سود قرضے دیں گے جسے وہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد ادا کریں گے۔صوبائی وزیر کالونیز نے بتایا کہ 62 سال سے زیادہ عمر کی خاتون مزدور کو 2500اور مرد کو 2000روپے کی ماہانہ گرانٹ دینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ افسران کو 90 دن میں ویلفیئر گرانٹس کے 35 ہزار زیر التوا درخواستوں کو نمٹانے کا ہدف دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ میں مزدوروں اور انکے اہل خانہ کو 8 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تمام سسٹم کو کمپیوٹر آئزڈ کر رہے ہیں، ویلفیئر گرانٹس کی درخواست کیلئے آن لائن کیس جمع ہوگا۔آن لائن درخواست جمع کروانے کیلئے محکمہ لیبر کے آفسز میں بھی سہولت موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیبرکالونیوں میں ہائر سیکنڈری سکول،500 کمروں کا ہاسٹل اور کمیونٹی سنٹر بھی بنا رہے ہیں۔تقریب سے مزدور رہنما رانا عبدالسمیع،راجہ شبیر،ملک امداد اعوان سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان،محکمہ لیبر کے دیگر افسران کے علاوہ مزدور رہنما اور ورکرز بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.