وزیراعظم نے مسلم اقتدار اور مسلمانوں کے زوال پر مبنی ویڈیو جاری کردی
بدھ 20 اکتوبر 2021 22:42
(جاری ہے)
آپؐ کی آمد ایسی پرنور روشنی تھی جس کے آگے کفار مکہ کے ظلم و ستم اور ناانصافی ماند پڑ گئی، حق و سچ ایسا کہ دشمن بھی آپؐکو صادق و امین کہے بنا نہ رہ پائے۔
رحمت اللعالمین ؐ نے صدائے حق بلند کی اور شدید مزاحمت کے باوجود حق و باطل کا پیغام دینے سے پیچھے نہ ہٹے اور آپؐکی مکہ سے ہجرت کے بعد شہر مدینہ عدل و انصاف، بھائی چارہ، معاشرتی فلاح اور اخلاقی اقدار کی نئی تہذیب کا محور بنتا گیا اور ایک اسلامی معاشرے کی بنیاد پڑی۔ویڈیو میں بتایا گیا کہ اسلامی معاشرے میں تعلیم اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری تھی، مثالی اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق فراہم کیے گئے، مالک و غلام کے درمیان فرق مٹادیا گیا، رنگ و نسل کی تفریق مٹادی گئی اور انسانیت کو شرف حاصل ہوا۔یہ ایک فکری و نظریاتی انقلاب تھا جس کی بدولت مسلمانوں نے سیاسی، عسکری، معاشرتی و معاشی قوت بن کر اقوام عالم میں علم و حکمت، سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی اپنی برتری کا سکہ جمایا تاہم تعلیمات نبوی سے دوری اور اخلاقی پستی نے غلامی کو ہمارا مقدر بنادیا اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عملی طور پر آقائے دو جہاں ؐ کی سنت پر عمل پیرا ہوں اور عدل و انصاف، انسانیت، سچائی، دیانتداری اور نیک کردار سے طرز زندگی اپنائیں جس کے لیے رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اتھارٹی کا بنیادی مقصد سب کو متحد کرنا، ہم آہنگی پیدا کرنا اور دنیا کو اسلام کی اصل شکل دکھانا ہے۔ اتھارٹی میں دنیا کے نامور اسکالرز اپنا کردار ادا کریں گے اور اس کے ذریعے اسکولوں میں سیرت النبیؐ کے نصاب کا مسلسل جائزہ اور رہنمائی کرنا، میڈیا کے ذریعے معاشرے کے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لانا، فکری و نظریاتی سوچ کو پیدار کرنا، اسلامی تاریخ اور تعلیمات پر مبنی فلموں، ٹی وی ڈراموں کے ذریعے آگہی، جامعات میں تحقیق و مباحثے کے مقاصد انجام دئیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.