چاغی،ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے لیویز آفسیران کااجلاس

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:49

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے لیویز آفسیران سے اجلاس منعقد ہوئی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی بھی موجود تھے.

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن بہتر ہوئی ہیں تاہم ایس پی اسسٹنٹ کمشنران اور تحصیلداران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ دن رات قومی شاہراہ پر شہر میں گشت جاری رکھیں ضلع میں امن قائم کرنے کےلیے پولیس لیویز ملکر کام کرے مزید ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلیے کوشش عمل میں لائی جائیں مزید کہاکہ دفعدار رسالدار نائب رسالدار میجر رسالداروں جس کے علاقے میں کوئی واقعہ پیش آیا تو انکا زمہ دار انچارج ہوگا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں گی منشیات اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاراوئی کی جائیں شہر میں منشیات کے اڈوں اور منشیات فروشی کی کافی شکایتں موصول ہوئی ہے لہذا انکی خاتمہ کےلیے خصوصی مہم چلائی جائئنگے تاکہ اس ناسور سے نوجوانوں بچا جاسکے امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے اور اس دھرتی پر کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ ہو امن کو خراب کرنے کی کوشش کریں آخر میں انہوں نے لیویز فورس آفسیران کے مسائل دریافت کی اور فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مزید کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے لیویز آفسیران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کےلیے تعریفی اسناد و نقد انعامات کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ عنوان :