کھاریاں، پولیس نے اندھے قتل کی داردات ٹریس کرلی، قاتل گرفتار کرلیا
جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:55
(جاری ہے)
واقعہ کے متعلق فوری طور پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت کو بھی آگاہ کیا گیا۔ جنہوں نے ڈی ایس پی صدر حافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدائیت کی کہ ملزمان کوجلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
جس پر پولیس نے مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی،اس دوران جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا گیا۔ پولیس کے لئے اندھے قتل کی اس واردات کوٹریس کرنا اور نامعلوم قاتلوں کی گرفتار ی ایک چیلنج تھی۔ ایس ایچ اوتھانہ کنجاہ فرقان شہزاد، SIمحمدیوسف اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے قتل کی واردات کوانتہائی کم عرصہ میں ٹریس کرکے قاتل کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم احمد احسان ولد غلام سرور قوم زرگر ساکن دلانوالہ نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے گاؤں سے مقتولہ کے گھر شادی کا کارڈ دینے گیا تھا۔جو دوران گفتگو مقتولہ نے ذکر کیا کہ اس کے گھٹنوں میں درد رہتا ہے، جس پر میں نے انہیں ایک دوائی کے متعلق بتایا تو اس نے کہا کہ مجھے منگوا دیں،جو میں دوائی دینے موضع سمن پنڈی مقتولہ کے گھر گیا تو وہ گھر میں اکیلی موجود تھی۔جس پر میں نے گھر میں موجود چھری سے عفت بی بی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور بعد ازاں مقتولہ کا پرس،موبائل فون اور شناختی کارڈ لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل چھری، مسروقہ پرس،شناختی کارڈ اور موبائل فون برآمد کرلیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.