جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:31

جاپان میں 5.8 شدت  کا  زلزلہ، کوئی  جانی و مالی نقصان نہیں   ہوا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) جاپان کے شہر اتسونومیا میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے  نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا  ہے کہ گزشتہ روز جاپان کے شہر اتسونومیا میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز جاپان کے صوبے توچیکی میں تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ زلزلے کے بعد سے آخری اطلاعات ملنے  تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :