چشمہ رائٹ بینک کینال کے لفٹ کم گریویٹی پروجیکٹ کی تعمیر علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیراعظم
ہمیں اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے موجود وسیع قدرتی وسائل کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کا اجلا س سے خطاب
جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:46
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہاکہ یہ نہ صرف خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا بلکہ مشرق وسطیٰ میں زرعی پیداوار کی برآمد بڑھا کر ملک کے لیے زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ بنے گا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ اس سے نہ صرف علاقے کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت و بھوک کے خاتمے، مقامی آبادی کے لیے اچھی تعلیم ، صحت کی بنیادی سہولیات اور دیگر شہری سہولیات کو یقینی بنانے میں معاونت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے موجود وسیع قدرتی وسائل کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال (سی آر بی سی) کے میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے متبادل مالیاتی ماڈلز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی محمد حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ،صوبائی وزراء خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا ، محب اللہ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی خرم آغا، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.