اسپتال میں رات گزارنے کے بعد ملکہ برطانیہ کی طبیعت میں بہتری آگئی، ونزر کاسل منتقل

جمعہ 22 اکتوبر 2021 11:40

اسپتال میں رات گزارنے کے بعد ملکہ برطانیہ کی طبیعت میں بہتری آگئی، ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) رات اسپتال میں گزارنے کے بعد ملکہ برطانیہ کی طبیعت میں بہتری آگئی جس کے بعد انہیں ونزر کاسل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیانے بتایا کہ بکھنگم پیلس کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایت پر ملکہ برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔دوسری جانب برطانوی میڈیا نے دعوی کیا صحت سے متعلق خدشات محض دکھاوا ہے، اصل مسئلہ بلفاسٹ میں ملکہ کو دورے میں لاحق سکیورٹی خدشات تھے۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھاکہ آئرلینڈکی علیحدگی کے 100 برس مکمل ہونے پرملکہ کے دورے کی تفصیل جاری کرنا خطرناک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :