چین میں پاکستانی سفارتخانے میں محفل میلاد ، حضرت محمدؐ کی تعلیمات تمام انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، پاکستانی سفیر

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:52

چین میں پاکستانی سفارتخانے میں    محفل میلاد ، حضرت محمدؐ کی تعلیمات ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) چین میں پاکستان کے سفارتخانے میں عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں  محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ چین میں پاکستانی سفارتخانے میں محفل میلاد مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیااور اس سلسلے میں منعقدہ  محفل میلاد میں  نیویارک میں مقیم معروف پاکستانی  مذہنی سکالر غلام رسول نے   ورچوئل گفتگو میں سیرت النبیؐ  اور عارضی دنیا ،حضرت محمدؐ کی  زندگی اور تمام مسلم  امت کے لیے ان کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے سیرت النبیؐ کے تمام پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے  کہا کہ حضرت محمدؐ کی تعلیمات  تمام انسانیت کے لیے    ہدایت کا سرچشمہ  ہیں  اور یہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے کہ ہم حضرت محمدؐ کی  دی ہوئی تعلیمات پر عمل کریں جنہوں نے ہمیں امن ، برداشت، انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانیت سے محبت کا درس دیا ہے۔ جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں  بیجنگ میں پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نعت  رسول مقبولؐ  پڑھی گئی اور حضرت محمدؐ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران، عملے ، ان کے اہل خانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :