جرمنی، موسم سرما میں کووڈ 19 کے انفیکشن میں اضافے کی پیش گوئی

نرسنگ ہومز میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے،رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:25

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے متنبہ کیا ہے کہ کئی مہینوں سے تعداد میں کمی کے بعد اب کووڈ انیس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کے ریاستی رہنما چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے پابندیوں کو برقرار رکھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وبائی اور متعدی امراض سے متعلق جرمن سائنسی ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح میں بتدریج کمی درج کی گئی ہے، تاہم موسم خزاں اور موسم سرما کے باقی حصوں میں ملک میں اس کے کیسز میں خاطر خواہ اضافے کا خدشہ ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ نرسنگ ہومز میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور یہاں تک کہ جن افراد کو ویکسین لگائی جا چکی وہ بھی اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ عمر دراز اور بوڑھے لوگ، جو پہلے سے ہی بعض پیچیدہ امراض میں مبتلا ہیں، ان میں اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہے۔ادارے نے اس حوالے سے بعض ہدایات بھی جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ بغیر ماسک والے بڑے پیمانے کی اجتماعات سے، خاص طور پر گھروں کے اندر، ہر قیمت پر گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :