ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نممبیا کی آئرلینڈ کو اپ سیٹ شکست،آخری 12 ٹیموں میں جگہ بنالی

نممبیا نے 126 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر پورا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 اکتوبر 2021 18:24

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نممبیا کی آئرلینڈ کو اپ سیٹ شکست،آخری 12 ٹیموں میں ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اکتوبر 2021ء ) ٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ اے کے کوالیفائر میچ میں نممبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر رائونڈ آف 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ پر 125رنز بنائے۔ اوپنرز پال سٹرلنگ اور کیوین او برائن نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، دونوں نے پاور پلے میں 55 رنز بنائے۔

تاہم 62 کے سکور پر آئرلینڈ کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب پال سٹرلنگ 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کیوین او برائن بھی اگلے اوور میں 25 رنز بناکر چلتے بنے۔ پھر آئرلینڈ کے رنز بنانے کی رفتار رک گئی، کپتان اینڈی بلبائرن نے 21 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی اور پلیئر ڈبل فیگرز میں سکور نہ کرسکا اور ٹیم 20 اوورز میں 125 رنز ہی بناپائی۔

(جاری ہے)

جین فرائی لنک نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویسا نے 2 وکٹیں لیں۔

نمیبیا نے آئرلیںڈ کی جانب سے دیا جانے والا 126 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں پورا کرلیا، کپتان ایرازمس نے نصف سنچری سکور کی۔ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، آٗئرلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر کرسٹس کیمفر دو وکٹیں حاصل کرسکے۔ ٹی20 ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے آخری 2 میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں سے سری لنکا پہلے ہی 2 فتوحات کے ساتھ سپر 12 راؤنڈ میں سیٹ بک کراچکا ہے جبکہ نمیبیا اور آئرلینڈ کے درمیان دوسری خالی جگہ پر کرنے کیلئے سخت مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ دونوں نے ہی نیدرلینڈز کو ہرایا ہوا ہے۔