عاصم اظہر کا ڈھکے چھپے الفاظ میں علی عظمت کو جواب

اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا، گلوکار

جمعہ 22 اکتوبر 2021 22:50

عاصم اظہر کا ڈھکے چھپے الفاظ میں علی عظمت کو جواب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں علی عظمت کو ان کے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا۔عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں علی عظمت کا نام واضح نہیں کیا لیکن ان کا یہ پیغام گلوکار کے حالیہ بیان کے بعد ہی سامنے آیا ہے لہٰذا یہی کہا جارہا ہے کہ عاصم اظہر نے علی عظمت کو جواب دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :