اسپینش فٹ بال لیگ: ایلاویز نے کیڈیز کو ہرا دیا

ویلنسیا کا مایورکا سے اور ایلچے کا اسپانیول سے میچ دو دو گول سے برابر

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:55

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) اسپینش فٹ بال لیگ میں ایلاویز نے کیڈیز کو دو گول سے شکست دیدی، ایتھلیٹک کلب نے ویا ریال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دے دی جبکہ ویلنسیا کا مایورکا سے اور ایلچے کا اسپانیول سے میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

(جاری ہے)

کیڈیز اور ایلاویز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، ایلاویز کو چھٹے منٹ میں پنالٹی کک مل گئی، جس پر جوسیلو نے گول کردیا، میچ کے آخری لمحات میں جوسیلو نے ایک اور گول داغ دیا اور اپنی ٹیم کو دو صفر سے کامیابی دلا دی۔

ایک اور میچ میں جو ویلنسیا اور مایورکا کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ دو، دو گول سے برابر ہوگیا، مایورکا کے دونوں گول کھیل کے پہلے ہاف بنے جبکہ ویلنسیا نے حیرت انگیز طور پر انجری ٹائم میں دو نوں گول بناکر میچ برابر کر دیا۔دوسری جانب ایلچے اور اسپانیول کے درمیان مقابلہ بھی دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :