یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری رشتہ ازدواج میں منسلک

شاہ ویر جعفری نے مداحوں کو شادی کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی

اتوار 24 اکتوبر 2021 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری اپنی منگیتر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔شاہ ویر جعفری نے مداحوں کو شادی کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اللہ کا شکر ہے میں اب شادی شدہ ہوں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ ویر جعفری نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ان کی اہلیہ سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔شادی کی تقریب میں اداکارہ زویا ناصر اور نور ظفر خان نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں شاہ ویر جعفری کی شادی میں یوٹیوبر زید علی بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :