31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا ،فرخ حبیب

5 ارب روپے سے 1 لاکھ اسکالرشپ تقسیم کیے جاچکے ہیں ، مزید ایک لاکھ اسکالرشپ تقسیم کی جائیں گی، وزیر مملکت

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا ،فرخ حبیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا جس کے ذریعے 10 لاکھ تک کا علاج کروایا جاسکے گا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس سلسلے میں آسان شرائط پر نوجوانوں کیلئے قرض منظور ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فرخ حبیب نے کہا کہ 5 ارب روپے سے 1 لاکھ اسکالرشپ تقسیم کیے جاچکے ہیں ، مزید ایک لاکھ اسکالرشپ تقسیم کی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو موبائل ایپ، ویب اور گرافک ڈیزائننگ کی ٹریننگ دی جارہی ہے جس کی مدد سے نوجوان فری لانسنگ سے لاکھوں کماسکتے ہیں۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا جس کے ذریعے 10 لاکھ تک کا علاج کروایا جاسکے گا۔