بدنام زمانہ سابق سرکاری عہدہ دار سعدالجابری مالی جرائم چھپانے کے لیے من گھڑت کہانیاں گھڑرہے ہیں،سعودی عرب

منگل 26 اکتوبر 2021 12:56

بدنام زمانہ سابق سرکاری عہدہ دار سعدالجابری مالی جرائم چھپانے کے لیے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) امریکا میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ سابق سرکاری عہدہ دارسعد الجابری اپنے مالی جرائم کو چھپانے کے لیے من گھڑت کہانیاں گھڑنیکی ایک طویل تاریخ کے حامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں مملکت کے سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ سعدالجابری ایک بدنام سابق سرکاری عہدہ دارہیں۔

(جاری ہے)

ان کی طویل تاریخ ہے کہ انھوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے ایک پرتعیش طرززندگی کے لیے اربوں ڈالر کے مساوی مالیاتی جرائم کا ارتکاب کیا،اب وہ ان کی پردہ پوشی کے لیے کہانیاں گھڑرہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعدالجابری نے اپنے جرائم کی تردید نہیں کی بلکہ درحقیقت ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت چوری قابل قبول تھی لیکن ایسا کچھ اس وقت قابل قبول تھا اور نہ ہی قانونی تھا اور نہ اب ایساکرنا جائزہے۔