فائیو سٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے جیت لی

منگل 26 اکتوبر 2021 20:49

فائیو سٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) فائیو سٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے جیت لی فائنل میں جانز بردرز کلب کو 54 رنز سے شکست ،مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو فائیوسٹار میٹ سجاد احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق صدر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اصغر علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ، جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر منعقدہ پہلا فائیو سٹار میٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جانز برادرز اور آئی سی ایم ایس کے مابین کھیلاگیا جس میں آئی سی ایم ایس نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 223 رنز بنائے جس میں حسنین نے 109 ، اعظم خان نے 47 ، سجاد ہاشمی نے 39 رنز بنائے ، جانز برادر کی طرف سے وسیم نے تین وقار وزیر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں جانب برادرز کلب کی ٹیم 169 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی حیات 25 ، وسیم 24 ، محسن 35 اور وحید 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، آئی سی ایم ایس کلب کی جانب سے شہاب عبید الله اور عثمان طارق نے دو دو جبکہ عزیز الله ، حسنین اور سلمان آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض جعفر حسین ،احمد ندیم جبکہ سکوررکے فرائض شہیر جمال نے انجام دیا ۔

متعلقہ عنوان :