ملک کے کسی حصے میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

ہجری سال کے چوتھے مہینے کا آغاز 7 نومبر بروز اتوار سے ہو گا: اعلامیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 نومبر 2021 19:49

ملک کے کسی حصے میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2021ء) ملک کے کسی حصے میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا۔ اس دوران اسلام آباد سمیت ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ چاند کی شہادت کیلئے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آج بروز جمعہ چاند نظر نہیں آیا، لہذا ملک میں یکم ربیع الثانی 1443 ھ کا آغاز 7 نومبر بروز اتوار سے ہو گا۔ واضح رہے کہ ربیع الثانی ہجری سال کا چوتھا مہینہ ہوتا ہے۔