سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کو سپردِ خاک کر دیا گیا

ہفتہ 6 نومبر 2021 17:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2021ء) امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور اولین سیاہ فام جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کولن پاول کو سرکاری اعزازات کے ساتھ واشنگٹن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوباما اور جارج ڈبلیو بش نیز سابق وزرائے خارجہ جیمس بیکر، کونڈولیزا رائس، میڈلین البرائٹ اور ہلیری کلنٹن بھی موجود تھیں۔

84 سالہ پاول کووڈ انیس کی وجہ سے 18 اکتوبر کو چل بسے تھے۔ وہ کووڈ انیس ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے تھے لیکن کینسر نے انہیں کمزور کردیا تھا اور ان میں پارکنسن کے مرض کی ابتدائی علامات بھی نظر آنے لگی تھیں۔