چیچہ وطنی، ساہیوال کے مضافاتی گاؤں 92 سکس آر میں انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا کا انعقاد

پیر 15 نومبر 2021 13:20

چیچہ وطنی، ساہیوال کے مضافاتی  گاؤں 92 سکس آر میں انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا ..
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2021ء) ساہیوال کے مضافاتی  گاؤں 92 سکس آر میں انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا منعقد کیا گیا جس میں کبڈی پلیئر شفیق چشتی اور ملک بنیامین کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، کبڈی میچ کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی جبکہ مہمان اعزاز ایم پی اے ملک محمدارشد،ضلعی چیئرمین اوور سیز پاکستانی کمیشن زاہد اقبال چوہدری تھے۔

میچ دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی دونوں کبڈی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور میچ شفیق چشتی کی ٹیم نے 14 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے جیت لیا اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن کا کہنا تھا کہ  کورونا کے باعث گراونڈ ویران ہوگئے تھے لیکن اب کورونا کا دبا کم ہونے کے بعد دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے کبڈی کے ایسے مقابلے جاری رہنے چاہیئے تاکہ لوگوں کو بہتر اور صحت مند سرگرمیوں کو دیکھنے کا موقع ملتا رہے۔

(جاری ہے)

  ایم پی اے ملک محمد ارشد کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے کبڈی میچ میں کمشنر ساہیوال کے آنے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے میچ کے آخر میں رنر آپ اور جیتنے والی ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے کبڈی میچ کے آرگنائزر محمد عثمان اورچوہدری وارث علی تھے۔