پاک آرمی کی جانب سے آج بدین میں بچوں کے دل کے امراض اعصابی امراض اور خصوصی بچوں کے علاج کیلئے مفت میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا

پیر 15 نومبر 2021 22:20

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) پاک آرمی کی جانب سے آج بدین میں بچوں کے دل کے امراض اعصابی امراض اور خصوصی بچوں کے علاج کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا.آغا خان ہسپتال اور سی ایم ایچ کے ماہر ڈاکٹر معائنہ اور علاج کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک آرمی بدین کے تعاون سے آج بدین میں بچوں کے امراض قلب آغا خان ہسپتال اور سی ایم ایچ کے معروف اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بچوں میں پیدائشی دل کی ساخت میں تبدیلیاں دل کا پیدائشی سوراخ دل کے کسی حصے کا نہ ہونا یا ناکافی کٹا کی وجہ سے جنم لینے والی بیماریاں اور بچوں میں اعصابی عوارض مرگھی دماغی فالج دماغی نشوونما کی بیماریوں وغیرہ کا مفت علاج کریں گیں. پاک آرمی کے تعاون سے آغا خان ہسپتال اور سی ایم ایچ کے ڈاکٹر آج صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سول ہسپتال روڈ پر واقع تھیلسیمیا کئیر سنٹر بدین پر بچوں کا معاوئنہ اور علاج کریں گی.سی ایم ایچ زرائع کے مطابق کسی بھی بیماری کی صورت میں بچے کے اپریشن اور علاج کے تمام اخرجات ادارہ برداشت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :