اعلی معیارکی منصوبہ بندی کامیاب ڈیجیٹلائزیشن کا نقطہ آغاز ہے، گو پنگ

ہفتہ 20 نومبر 2021 00:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2021ء) چیئرمین ہو اوے رو ٹیٹنگ گو پنگ نے 13ویں سالانہ گلوبل پیٹر ڈرکر فورم سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے میں مدد کر نے والے عناصر کی حو صلہ افزائی کی جانی چا ہئے۔ انہو ں نے کہا کہ تمام کمپنیاں مستقبل میں "ڈیجیٹل" ہوجائیں گی لیکن خدشہ ہے کہ فی الحال ابتدائی مراحل میں کچھ کے پاس واضح اسٹریٹجک اہداف نہیں ہیں۔

ڈیجیٹل میں جانے سے پہلے یہ طے کر نا ضروری ہے کہ وہ اپنی تنظیمی مسابقت کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنے اسٹریٹجک اہداف کو کیسے حاصل کر سکتے ہیں تبدیلی کا کوئی "حقیقی متبادل" نہیں ہے لیکن کمپنیوں کو ڈیجیٹل تبدیلی کی کامیابی سے پہلے بہت کچھ طے کر نا ہو گا، اعلی معیار کی منصوبہ بندی کامیاب ڈیجیٹلائزیشن کا نقطہ آغاز ہے۔

(جاری ہے)

R&D اور پائیدار سپلائی چینز میں ہواوے کی مصنوعات کی ترقی کی ایک بنیادی تبدیلی آئی ٹی کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ بیس سال پہلے شروع ہوئی تھی۔

ملازمین کمپنی کے اہداف کو مربوط حکمت عملی ،منصوبہ بندی سے تبدیلی کے ما حو ل میں بد لتے ہیں ،انہو ں نے مزید کہا کہ بحران کا احساس اہم ہے۔ ملازمین کو تبدیلی کی ضرورت کو صحیح معنوں میں سمجھنے کے لیے مزید لگن سے کا م کرنا ہو گا۔ ہواوے نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملازمین تبدیلی کی ضرورت کو سمجھیں،ہم نے تبدیلی کیلئے بے تابی کے کلچر کو فروغ دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ متاثرہ کارکنوں کو تحفظ محسوس ہو۔

ہو اوے نے صنعت کے معیار کا حصہ بننے کے لیے کسی ایک ٹیکنالوجی کو منتخب کرنے سے پہلے متعدد 5جی ٹیکنالوجیز تیار کی تھیں۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مسلسل تبدیلی کا انتظام کمپنیوں کو ڈیجیٹل دور میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔ تمام کمپنیاں دلیری سے تبدیلی کو قبول کریں گی۔

متعلقہ عنوان :