جرمنی میں کووڈ کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے سخت اقدامات

ہر صوبہ اپنے ہاں نئے کووڈ کیسز کے اندراج کے مطابق پابندیاں عائد کرنے کا مجاز ہوگا

ہفتہ 20 نومبر 2021 16:44

جرمنی میں کووڈ کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے سخت اقدامات
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے جرمنی کے تمام سولہ صوبوں نے جزوی لاک ڈائون لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہر صوبہ اپنے ہاں نئے کووڈ کیسز کے اندراج کے مطابق پابندیاں عائد کرنے کا مجاز ہو گا۔

(جاری ہے)

نئے ضابطوں کے مطابق بڑے پیمانے پر اسکولوں یا بزنس سیکٹر کو بند کرنے کی بجائے ثقافتی، اسپورٹس اور دیگر تفریحی مقامات میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ یا کووڈ انیس سے صحت یابی کا ثبوت فراہم کرنے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ نئے اقدامات ایسے وقت پر کیے گئے ہیں، جب جرمنی میں کورونا وائرس انفیکشنز میں ایک مرتبہ پھر بہت زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :