خانہ کعبہ کے طواف اور حجرِ اسود کے بوسے کی اجازت کیلئے نئے انتظامات
غیر معتمرین افراد کے مطاف میں اور مطاف کی تمام منزلوں پر مکمل گنجائش کے ساتھ طواف کی اجازت کے لیے سروس کا عنقریب آغاز کر دیا جائے گا
ساجد علی پیر 22 نومبر 2021 13:13
(جاری ہے)
قبل ازیں سعودی عرب نے عام شہریوں پر طوافِ کعبہ کے حوالے سے عائد پابندی ختم کردی ، مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی ، اب عام نمازی اور شہری نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں‘ مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔
عرب میڈیا کے مطابق طوافِ کعبہ کے سلسے میں پابندی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادائیگی کی پابندی میں نرمی جنرل پریزیڈنسی نے سعودی وزارت صحت اور حج و عمرہ کی سفارش کے بعد کی ہے ، جس کی روشنی میں اب عام نمازی اور شہری نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں ، طواف کے خواہش مندوں کو توکلنا اور اعتمرنا سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی ۔ اسی طرح سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے حوالے سے شرائط میں بھی نرمی کردی ہے ، جس کے تحت اب نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے سے اجازت ضروری نہیں ہوگی بلکہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ، مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.