لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکا کولا سپر لیگ شروع

بدھ 24 نومبر 2021 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکا کولا سپر لیگ شروع ہوگئی۔ لاہور پولو کلب کے صدر سیکرٹری آغا مرتضی علی خان کے مطابق سپر لیگ لاہور پولو کلب کا سب سے مقبول سلسلہ ہے جس میں تیرہ ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں کوکا کولا کے تعاون سے دو ہفتوں میں ان تیرہ ٹیموں کے درمیان بہترین مقابلے ہوں گے۔

گزشتہ روز تین اہم میچز کھیلے گئے۔ میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔پہلے میچ میں نون واریئرز نے ہنڈا چناب کولٹس کو 6-3.5 سے ہرا دیا۔ نون واریئرز کی طرف سے تیمور نون نے چار، رضا ٹوانہ نے دو گول سکور کیے جبکہ ہنڈا چناب کولٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے دو جبکہ علیم ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ کونٹری لائنزپولو ٹیم اے آر /پی آر /سکف یونائیٹڈ کی ٹیم کو 10-2.5 سے ہرا دیا۔ کونٹری لائنز پولو ٹیم کی طرف سے بلال نون نے پانچ، احمد علی ٹوانہ کی جگہ کھیلنے والے راجہ تیمور ندیم نے تین،اسمار اقدس نے دو گول سکور کیے جبکہ اے آر پی آر /سکف یونائیٹڈ کی طرف سے عثمان ملک اور ڈاکٹر کامران زیدی نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

کوکاکولا سپر لیگ کے دن کے آخری میچ میں ذکی فارمز ریپرز نے گارڈ گروپ بلیک کی ٹیم کو 7-2.5 سے ہرا دیا۔ ذکی فارمز ریپرز کی طرف سے شاہ قبلائی عالم، مصطفی عزیز اور چودھری حیات نے دو دو گول جبکہ نذر دین نے ایک گول سکور کیا۔ گارڈ گروپ بلیک کی طرف سے احمد بلال ریاض اور عارب علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔