بلوچ کلب کوئٹہ اور مسلم کلب چمن کی ٹیمیں یوفون 4Gبلوچستان کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں
لوچ کلب کوئٹہ اور مسلم کلب چمن کی ٹیمیں بالترتیب اپنی حریف ٹیموں ڈی ایف اے ژوب اور کوئٹہ زورآورکو سیمی فائنل میں شکست دے کر یوفون فٹ بال کپ 2021کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں
جمعرات 25 نومبر 2021 17:51
سیمی فائنل میچز کوئٹہ کے معروف ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے جسے یوفون کے مخصوص نارنجی رنگوں میں نہلادیا گیا تھا۔ سیمی فائنل میچز میں بلوچ کلب کوئٹہ نے ڈی ایف اے ژوب جبکہ مسلم کلب چمن نے کوئٹہ زور آور کا سامنا کیا۔
پہلا سیمی فائنل میچ ایک مضبوط و مستحکم ٹیم بلوچ کلب کوئٹہ اور ڈی ایف اے ژوب کے مابین ہوا جس میں بلوچ کلب کوئٹہ نے ڈی ایف اے ژوب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
(جاری ہے)
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کوئٹہ زور آور اور مسلم کلب چمن کے درمیان فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا گیا ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود دونوں طرف سے کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔ دوسرے ہاف کے ساٹھویں منٹ میں کوئٹہ زورآور کے حیدرنے سنسنی خیز گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ میچ کے ستتر ویں منٹ میں مسلم کلب چمن کے کھلاڑی جمیل خان نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی مسلم کلب چمن کے کھلاڑی رحیم اللہ نے پچاسی ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ اگرچہ کوئٹہ زور آور کی ٹیم نے میچ میں پہلے کامیابی حاصل کی تھی مگر مسلم کلب چمن کی شاندار کارکردگی کے سامنے ٹک نہ سکی اور مقابلہ ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہار گئی ۔ یوں مسلم کلب چمن نے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ دونوں سیمی فائنل میچز اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے علاوہ پی ٹی وی اسپورٹس اور یوفون 4Gکے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔
یوفون 4Gکپ فٹ بال کا فائنل میچ آج جمعرات 25نومبر کو شام پانچ بجے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ عوام کے لیے مفت تفریح کے لیے کھلاہوگا جس میں میچ سے پہلے موسیقی جبکہ میچ کے اختتام پر شاندار رنگا رنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ یوفون 4Gفٹ بال کپ اپنی نوعیت کا واحد اسپورٹس ایونٹ ہے جو ملک میں نوجوانوں کو ذاتی و پیشہ وارانہ سطح پر بااختیار بنانے کے یوفون کے دیرینہ عزم کا آئینہ دار ہے تاکہ معاشرے کو سماجی و معاشی میدان میں دوررس فوائد پہنچائے جا سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.