بنگلا دیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ، قومی کرکٹرز محفوظ

دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 نومبر 2021 15:02

بنگلا دیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ، قومی کرکٹرز محفوظ
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2021ء ) بنگلا دیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، قومی کرکٹرز محفوظ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے کے لیے چٹاگانگ میں موجود ہے، منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم منصور رانا نے میڈیا کو بتایا کہ الحمدﷲ، سب کھلاڑی بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں ۔