جوہرآباد، حکومتی پالیسی پر طے شدہ نر خوں سے تجا وز کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنرخوشاب

جمعہ 26 نومبر 2021 17:31

جوہرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنرخوشاب محمد حمزہ سالک نے تاجروں سے کہا ہے کہ کو ئی بھی تا جر یا دکا ندار حکومتی پالیسی  پر طے شدہ نر خوں سے تجا وز کر ے گا تو اس کے خلا ف قا نونی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔نا جا ئز منا فع خو ری کر نے والوں کی دکانیں سیل اور گر فتا ریا ں بھی عمل میں لا ئی جا ئیں گی۔انہوں نے کہا کہ جا ئز منا فع ہر دکاندار کا حق ہے لیکن صارفین کے حقو ق کا تحفظ بھی حکو مت پنجاب کی اولین تر جیح ہے۔

(جاری ہے)

وہ ڈسڑکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ڈسڑکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی کا اجلا س ڈی سی کا نفر نس روم میں منعقد ہوا۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کامران اشرف، ڈ ی او انڈ سٹریز محمد عبد اللہ کے علا وہ انجمن تا جران اور صا رفین کے نما ئندوں نے شر کت کی۔ اجلا س میں گفت و شنید اور ملحقہ اضلا ع میں اشیا ء کے نر خوں کا جا ئزہ لینے کے بعد ضلع ہذا میں از سر نو اشیا ء کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کو ئی بھی دکا ندار، تا جر حکو متی پا لیسی کے خلا ف چینی کے مقر ر کر دہ نر خوں 90روپ ے اور آٹا کی مقررہ قیمت سے زائد فر وخت نہیں کر ے گا۔

متعلقہ عنوان :