وکی اور کترینہ کی شادی ابھی نہیں ہو رہی، کزن

یہ محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے،ڈاکٹر اپاسنا ووہرا

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:47

وکی اور کترینہ کی شادی ابھی نہیں ہو رہی، کزن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا نے وکی کی کترینہ کیف کیساتھ دسمبر میں شادی کی افواہوں کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یہ محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے‘۔

(جاری ہے)

وکی کوشل کی کزن نے کہا کہ ’اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وکی اور کترینہ خود اپنی شادی کا اعلان کرینگے، بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی‘۔اداکار کی کزن نے بتایا کہ ’ان کی حال ہی میں وکی کوشل سے بات ہوئی ہے اور اداکار نے بتایا کہ ابھی اٴْن کی شادی نہیں ہو رہی‘۔ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے کہا کہ ’میں اس مسئلے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے‘۔

متعلقہ عنوان :