وسطی میکسیکو میں ٹریفک حادثہ میں 19افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:10

میکسیکو سٹی۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :وسطی میکسیکو میں ٹریفک حادثہ میں 19افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وسطی میکسیکو میں ایک بس بریک کی خرابی کے باعث گھر سے ٹکرا گئی جس سے 19افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی مینجمنٹ کے ایک اہلکار سیموئیل گٹیریز نے بتایا کہ بس میکاوکن ریاست سے میکسیکو کی ایک مذہبی عبادت گاہ کی طرف جا رہی تھی کہ اس کی بریک خراب ہو گئیں اور وہ ایک گھر سے جا ٹکرائی۔

انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی  ہیں۔ ریڈ کراس نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے جائے وقوعہ پر 10 ایمبولینسیں روانہ کیں، اور سرچ اینڈ ریسکیو گروپ گروپو ریلامپاگوس نے زخمیوں کو ہوائی جہاز میں لے جانے کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھیجے۔