]یونانی جزیروں پر دو نئے مہاجر کیمپوں کا افتتاح

اتوار 28 نومبر 2021 18:25

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) یونانی جزائر لیروس اور کوس پر پناہ گزینوں کے دو نئے کیمپ کھول دئیے گئے ہیں۔ یونان کے وزیر برائے امور ہجرت نوٹس میٹاراکی نے ان مہاجر کیمپوں کی افتتاح کے موقع پر ایک بیان میں ان لمحات کو ’ نئیعہد کا آغاز‘ قرار دیا۔ ان کیمپوں کے ارد گرد خار دار باڑیں لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں نگرانی کے کیمرے اور سیکورٹی چیک کے لیے ایکسرے مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

کیمپوں کے دروازے مقناطیسی لاک کے ساتھ بند رکھنے کا انتظام ہے اور یہ رات کو بند رہا کریں گے۔ دریں اثنائ غیر سرکاری اور امدادی تنظیموں نے ان پناہ گزین کیمپوں پر تنقید کی ہے کیونکہ یہ بہت دور افتادہ مقام پر بنائے گئے ہیں اور یہاں رہنے والے پناہ گزینوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :