حکومت عوام کو تعلیم کی سہولیات کی دہلیز پرفراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے ، صوبائی وزیر
،حکومت کی کوششوں سے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے کوٹہ میں 2گنا اضافہ ہوا ہے ، میر نصیب اللہ خان مری
اتوار 28 نومبر 2021 20:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے دور دراز اسکولوں میں ٹاٹ سسٹم ختم کرنے اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور جلد ہی سرکاری سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سبی ،کوہلو ،کچھی ، واشک ، خاران ، دالبندین ،چاغی اورگردونواح کے طلباء کی سہولت کیلئے ایک ہفتے کے اندراندرسبی اور واشک میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی برانچیں فوری کھولنے کی ہدایت کی ہے اسی سلسلے میں آج وہ سبی میں بورڈ کی برانچ کھولنے کیلئے جگہ کا معائنہ اور متعلقہ حکام سے ملاقات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو ختم کیا جائے اس سلسلے میں350سے زائد اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ 1493گلوبل پارٹنرشپ اساتذہ کو ریگولر کیا گیا ہے جبکہ مزید اساتذہ کی تعیناتیاں بھی جلد ہی عمل میں لائی جائیں گی۔ میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ وہ خود صوبے کے دور درازعلاقوں کے سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے وہاں تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیں گے اور اساتذہ کی حاضری چیک کریں گے اگرکوئی استاد یا دیگر عملہ کی حاضر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اگر کوئی غیر حاضرپایا گیاتواسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.