سپریم کورٹ ،علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس بینچ کے ممبر کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کر دیا گیا

پیر 29 نومبر 2021 13:09

سپریم کورٹ ،علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس بینچ کے ممبر کی عدم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 29 نومبر 2021 ء پیر کو رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

تین رکنی بینچ کے ایک ممبر جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔