ملاکنڈ ، ملاکنڈڈویژن میں مسلم لیگ(ق)کے رکنیت سازی مہم کا آغاز

پیر 29 نومبر 2021 17:31

ملاکنڈ ، ملاکنڈڈویژن میں مسلم لیگ(ق)کے رکنیت سازی مہم کا آغاز
ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) ملاکنڈڈویژن میں مسلم لیگ(ق)کے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ سینیٹر کامل آغانے ڈویژنل صدرگل زمین خان کورکنیت سازی کارڈدیکرمہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء سینیٹر کامل آغانے مسلم لیگ (ق) ملاکنڈڈویژن میں تنظیم سازی کاافتتاح کرکے ڈویژنل صدرگل زمین خان میڈیاکوارڈینیٹرمحتاج اللہ کوکارڈجاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگل زمین نے پارٹی کے مرکزی چیئر مین چوہدری شجاعت حسین کے بیمارپرسی اور ان کے جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ اس دوران پارٹی کے صوبائی قائدین کاپیغام بھی ان کوپہنچایا۔اس موقع پرچوہدری شجاعت حسین کے فرزندشافع حسین نے ملاکنڈڈویژن سمیت پورے پختونخواہ کے کارکنوں اورعوام کابھی شکریہ اداکیاجنہوں نے ان کے والدکے بیماری پرسی کی۔ ڈویژنل صدرگل زمین خان نے پارٹی کے رہنمائوں کویقین دلایاکہ ملاکنڈڈویژن میں مسلم لیگ (ق)کوفعال کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اوربلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے۔