صدرمملکت نے بینکنگ محتسب کے 6 فیصلوں کے خلاف نجی بینک کی اپیلیں مسترد کردیں
بینکنگ فراڈ کے 6 متاثرہ افراد کو 8 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد رقوم لوٹانے کا حکم برقرار
منگل 30 نومبر 2021 16:58
(جاری ہے)
فراڈ کرنے والے افراد نے پرویز خان کے اکاونٹ سے 3333000 روپے، کاشف لطیف سے 140000 روپے، نعمت علی سے 137489 روپے، انتظاراحمد سے 119848 روپے، آسیہ منظورسے 78780 روپے اورشبیر کے اکاونٹ سے 20108 روپے فراڈکے ذریعہ منتقل کئے۔
جس کے بعد انہیں بینک سے ان کے اکاونٹس سے بھاری رقوم نکلنے کے پیغامات موصول ہوئے۔ شکایت کنندگان نے فراڈ کے ذریعہ نکالی جانیوالی رقوم کی واپسی کیلئے بینک سے رابطہ کیا تاہم انہیں کوئی ریلیف فراہم نہیں کیاگیا جس کے بعد انہوں نے ذاتی طورپر بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا تاکہ ان کی شکایات کاازالہ ہوسکے۔ بینکنگ محتسب نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ پیمنٹ سسٹم اینڈ الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر ایکٹ 2007 کے دفعہ 30 کے تحت فنڈز ٹرانسفرکرنے کی سہولت آئی بی/ ای ایف ٹی چینل شہریوں کو فوائد و نقصانات بتائے بغیر مہیا کی گئی ہے۔ چونکہ یہ سہولت بغیرآگاہ کئے فراہم کی گئی ہے اسلئے کسی بھی مالی نقصان کو ’’صارف کی ذمہ داری‘‘ قرارنہیں دیا جاسکتا۔بینکنگ محتسب نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ اگربینک فنڈز ٹرانسفرکرنے کی سہولت آئی بی/ ای ایف ٹی کو آپریشنل نہ کرتا تو شکایت کنندگان مالی نقصان سے بچ سکتے تھے، انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ بینک قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکا اس لئے بینک شکایت کنندگان کو فراڈ شدہ رقوم کی ادائیگی کرے۔بینکنگ محتسب کے اس فیصلے کے خلاف بینک نے صدرمملکت کواپیل کی۔ صدرمملکت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ بینکوں کوشکایت کنندگان کے دعووں کی نفی اوراپنے موقف کے دفاع کاپورا موقع دیا گیا تاہم بینکنگ محتسب کے احکامات کوواپس لینے کے حوالہ سے بینک کوئی توجیح پیش نہ کرسکے۔صدرمملکت نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ بینک قانون کے مطابق اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پوراکرنے میں ناکام رہے ہیں۔ صدرمملکت نے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کے خلاف بینک کی تمام اپیلیں مسترد کردیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.