منشیات مقدمے میں ایک ملزم پرجرم ثابت ہونے پرچارسالہ قیدبامشقت کی سزا

بدھ 1 دسمبر 2021 00:33

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) خیرپورکی ماڈل کورٹ کی عدالت نے منشیات مقدمے میں ایک ملزم پرجرم ثابت ہونے پرچارسالہ قیدبامشقت کی سزاسنادی ملزم سنیٹرل جیل خیرپور منتقل.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ خیرپورکی عدالت کے جج محمداسلام الحق آراین نے منشیات کاجرم ثابت ہونے پرملزم مسرورعرف سرور ولدمحمدمٹھل اجن کوچارسال قیدبامشقت اور 30ہزار جرمانے کی سزا سنای ہے ملزم کوپولیس کے سخت پہرے میں سنیٹرل جیل خیرپورمنتقل کردیاگیا ہے یادرہے کہ ملزم کوکھوڑا پولیس نے دوران گشت گرفتارکرکے اسکے قبضے سے سواکلو چرس برآمدکرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :