دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان

انجری سے نجات پانیوالے تسکین احمد اور شکیب الحسن سکواڈ کا حصہ بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 دسمبر 2021 11:32

دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم دسمبر 2021ء ) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 20 رکنی کا سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اہم کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ انجری سے نجات پانے والے تسکین احمد اور شکیب الحسن بھی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے 20 رکنی سکواڈ میں کپتان مومن الحق، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، لٹن داس، عبادت حسین، ابو جید راہی، شادمان اسلام، سیف الحسن، نجم الحسن شانتو، یاسر علی، نورالحسن، مہدی حسن مرزا، تائیج الاسلام، نعیم حسن، محمد الحسن، راجور رحمان راجہ، خالید احمد، شہد الاسلام اورمحمد نعیم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سریز کے پہلے میچ میں منگل کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔